موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ غُسْلِ الْمَرْأَةِ إِذَا رَأَتْ فِي الْمَنَامِ مِثْلَ مَا يَرَى الرَّجُلُ باب: عورت کو اگر احتلام ہو مثل مرد کے تو اس پر غسل واجب ہے
حدیث نمبر: 114
حَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمَرْأَةُ تَرَى فِي الْمَنَامِ مِثْلَ مَا يَرَى الرَّجُلُ أَتَغْتَسِلُ ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ ، فَلْتَغْتَسِلْ " . فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : أُفٍّ لَكِ وَهَلْ تَرَى ذَلِكَ الْمَرْأَةُ ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَرِبَتْ يَمِينُكِ ، وَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ ؟ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: عورت اگر دیکھے خواب میں جیسا کہ مرد دیکھتا ہے، کیا غسل کرے؟ تو فرمایا ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہاں! وہ غسل کرے۔“ تو کہا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا کو: نوج نگوڑی کیا عورت بھی دیکھتی ہے خواب میں (یعنی اس کو بھی احتلام ہوتا ہے)؟ تو فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”خاک آلود ہو داہنا ہاتھ تیرا، اور کہاں سے ہوتی ہے مشابہت۔“