موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1127
باب: نکاح کی مختلف حدیثوں کا بیان
بَابُ جَامِعِ النِّكَاحِ
حدیث نمبر: 1127
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ : أَنَّ رَجُلًا خَطَبَ إِلَى رَجُلٍ أُخْتَهُ، فَذَكَرَ أَنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَحْدَثَتْ فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَضَرَبَهُ أَوْ كَادَ يَضْرِبُهُ، ثُمَ قَالَ : " مَا لَكَ وَلِلْخَبَرِ " علامہ وحید الزماں
حضرت ابوزبیر مکی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نکاح کا پیغام دیا ایک شخص کی بہن کو، اس نے بیان کیا کہ وہ عورت بدکار ہے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر پہنچی، آپ نے اس شخص کو بلا کر مارا یا مارنے کا قصد کیا، اور کہا کہ تجھے یہ خبر پہنچانے سے کیا غرض تھی۔