موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے بیان میں
بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يُصِيبَ الرَّجُلُ أَمَةً كَانَتْ لِأَبِيهِ باب: جو لونڈی باپ کے تصرف میں آئے اس سے جماع کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1109
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهَبَ لِابْنِهِ جَارِيَةً، فَقَالَ : " لَا تَمَسَّهَا، فَإِنِّي قَدْ كَشَفْتُهَا " علامہ وحید الزماں
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے لڑکے کو ایک لونڈی ہبہ کی اور کہا: اس سے صحبت نہ کرنا کیونکہ میں نے ایک بار اس کا بدن کھولا تھا۔