موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے بیان میں
بَابُ مَا لَا يُجْمَعُ بَيْنَهُ مِنَ النِّسَاءِ باب: جن عورتوں کا جمع کرنا درست نہیں نکاح میں
حدیث نمبر: 1094
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " يُنْهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، أَوْ عَلَى خَالَتِهَا، وَأَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ وَلِيدَةً وَفِي بَطْنِهَا جَنِينٌ لِغَيْرِهِ " علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیّب کہتے تھے: بھتیجی سے پھوپھی کے اوپر، اور بھانجی سے خالہ کے اوپر نکاح کرنا منع ہے، اور جماع کرنا اس لونڈی سے جو حاملہ ہو کسی اور شخص سے منع ہے۔