موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے بیان میں
بَابُ اسْتِئْذَانِ الْبِكْرِ وَالْأَيِّمِ فِي أَنْفُسِهِمَا باب: عورت بکر اور ثیبہ سے اذن لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1080
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِكٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، كَانُوا يَقُولُونَ فِي الْبِكْرِ يُزَوِّجُهَا أَبُوهَا بِغَيْرِ إِذْنِهَا : " إِنَّ ذَلِكَ لَازِمٌ لَهَا " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت قاسم بن محمد اور سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار کہتے تھے: اگرعورت باکرہ کا نکاح اس کا باپ اس کے اذن کے بغیر کر دے تو نکاح اس کا لازم ہو جاتا ہے۔