موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ أَوْ يَطْعَمَ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ باب: جنبی جب سو رہنے یا کھانے کا ارادہ کرے غسل سے پہلے تو وضو کر کے سونے یا کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 108
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ أَوْ يَطْعَمَ وَهُوَ جُنُبٌ ، غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ طَعِمَ أَوْ نَامَ " علامہ وحید الزماں
حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سو رہنے یا کھانے کا ارادہ رکھتے حالتِ جنابت میں، تو منہ دھوتے اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوتے اور سر پر مسح کرتے، پھر کھانا کھاتے یا سو رہتے۔