موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الضحايا— کتاب: قربانیوں کا بیان
بَابُ الشِّرْكَةِ فِي الضَّحَايَا باب: ایک قربانی میں کئی آدمیوں کے شریک ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1070
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَا نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ إِلَّا بَدَنَةً وَاحِدَةً أَوْ بَقَرَةً وَاحِدَةً " . قَالَ مَالِك : لَا أَدْرِي أَيَّتَهُمَا قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ؟علامہ وحید الزماں
ابن شہاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنے اور اپنے اہلِ بیت کی طرف سے ایک اونٹ یا ایک گائے سے زیادہ نہیں قربانی کیا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے یاد نہیں ابن شہاب نے ایک اونٹ کہا یا ایک گائے۔