موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الضحايا— کتاب: قربانیوں کا بیان
بَابُ ادِّخَارِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ باب: قربانی کا گوشت رکھ چھوڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 1065
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ : " كُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا " علامہ وحید الزماں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے منع کیا تھا قربانی کا گوشت رکھ چھوڑنے سے تین دن سے زیادہ۔ پھر فرمایا بعد اس کے: ”کھاؤ اور دو اور اللہ کے لیے دو اور توشہ بناؤ اور رکھ چھوڑو ۔“