موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب العقيقة— کتاب: عقیقے کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي الْعَقِيقَةِ باب: عقیقے کی ترکیب کا بیان
حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " لَمْ يَكُنْ يَسْأَلُهُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ عَقِيقَةً، إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهَا، وَكَانَ يَعُقّ عَنْ وَلَدِهِ بِشَاةٍ شَاةٍ، عَنِ الذُّكُورِ وَالْإِنَاثِ " علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جو کوئی ان کے گھر والوں میں سے عقیقے کو کہتا تو وہ دیتے، اور اپنی اولاد کی طرف سے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی ایک ایک بکری عقیقے میں دیتے۔