موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الصيد— کتاب: شکار کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي جُلُودِ الْمَيْتَةِ باب: مردار کی کھالوں کا بیان
حدیث نمبر: 1050
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ، كَانَ أَعْطَاهَا مَوْلَاةً لِمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ : " أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا "، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام کی مردار بکری کے پاس سے گزرے، یہ بکری آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو دی تھی۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”کیوں کام میں نہ لائے تم کھال اس کی؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! وہ مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کا کھانا حرام ہے۔“