موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1035
باب: جس ذبیحہ کا کھانا مکر وہ ہے اس کا بیان
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الذَّبِيحَةِ فِي الذَّكَاةِ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، عَنْ شَاةٍ ذُبِحَتْ، فَتَحَرَّكَ بَعْضُهَا، " فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْكُلَهَا " . ثُمَّ ثُمَّ سَأَلَ عَنْ ذَلِكَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، فَقَالَ: " إِنَّ الْمَيْتَةَ لَتَتَحَرَّكُ "، وَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ . وَسُئِلَ مَالِك، عَنْ شَاةٍ تَرَدَّتْ، فَتَكَسَّرَتْ، فَأَدْرَكَهَا صَاحِبُهَا، فَذَبَحَهَا، فَسَالَ الدَّمُ مِنْهَا وَلَمْ تَتَحَرَّكْ، فَقَالَ مَالِكٌ: إِذَا كَانَ ذَبَحَهَا وَنَفَسُهَا يَجْرِي وَهِيَ تَطْرِفُ، فَلْيَأْكُلْهَاحضرت ابومرہ نے پوچھا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ ایک بکری ذبح کرتے وقت تھوڑا سا ہلی، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس کے کھانے کا حکم دیا، پھر ابومرہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا، انہوں نے کہا: مردہ بھی ہلتا ہے اور منع کیا اس کے کھانے سے۔
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال ہوا: اگر ایک بکری اوپر سے گری اس کے ہاتھ پاؤں ٹوٹ گئے، مالک نے یہ حال دیکھ کر اس کو ذبح کر دیا اور ذبح کرتے وقت خون نکلا مگر اس نے حرکت نہ کی؟ تو امام مالک رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ اگر ذبح کرتے وقت اس کا سانس جاری تھا اور اس کی آنکھ پھرتی رہی تو اس کو کھا لے۔