کتب حدیثموطا امام مالك رواية ابن القاسمابوابباب: راہ جہاد میں زخمی ہونے والے کی فضیلت
حدیث نمبر: 555
349- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”والذي نفسي بيده، لا يكلم أحد فى سبيل الله -والله أعلم بمن يكلم فى سبيله- إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما، اللون لون دم والريح ريح مسك.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم میں سے جو آدمی بھی اللہ کے راستے میں زخمی ہوتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ کون اللہ کے راستے میں زخمی ہوتا ہے تو یہ شخص قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا ۔ اس کا رنگ خون جیسا ہو گا اور اس کو خوشبو کستوری جیسی ہو گی ۔“
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 555
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «349- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 461/2 ح 1016 ، ك 21 ب 14 ح 29) التمهيد 13/19 ، الاستذكار : 953 ، وأخرجه البخاري (2803) من حديث مالك ، ومسلم (1876/105) من حديث ابي الزناد به.»