حدیث نمبر: 528
246- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قطع سارقا فى مجن ثمنه ثلاثة دراهم. قال مالك: والمجن الدرقة والترس.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چور کا (دایاں) ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا جس نے تین درہم کی قیمت والی ڈھال چرائی تھی ۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا : مجن چمڑے یا لوہے کی ڈھال کو کہتے ہیں ۔
حدیث نمبر: 529
499- وبه: عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها قالت: ما طال على وما نسيت: القطع فى ربع دينار فصاعدا.
حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : نہ تو لمبا وقت گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں : چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے ۔