حدیث نمبر: 503
162- مالك عن ربيعة بن أبى عبد الرحمن عن حنظلة بن قيس الزرقي أنه سأل رافع بن خديج عن كراء الأرض، فقال رافع: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عنها، قال: فقلت: بالذهب والورق؟ فقال رافع: أما بالذهب والورق فلا بأس به.
حافظ زبیر علی زئی
حنظہ بن قیس الزرقی (رحمہ اللہ) نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے زمین کے کرائے کے بارے میں پوچھا: تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے ۔ انہوں نے پوچھا: سونے اور چاندی کے بدلے ؟ تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سونے اور چاندی کے بدلے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔