حدیث نمبر: 442
483- مالك عن هشام بن عروة عن عباد بن عبد الله بن الزبير عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها أخبرته أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قبل أن يموت وهو مستند إلى صدرها وأصغت إليه يقول: ”اللهم اغفر لي، وارحمني، وألحقني بالرفيق الأعلى.“ كمل حديث هشام بن عروة، وهو أربعة وثلاثون حديثا.
حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے سنا ، وہ ان کی طرف متوجہ تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سینے سے ٹیک لگائے فرما رہے تھے : ”اے اللہ ! مجھ پر (اپنی رحمت کا) پردہ ڈال اور رحم فرما اور مجھے الرفیق الاعلیٰ کے ساتھ ملا دے ۔ “ ہشام بن عروہ کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہوئیں اور یہ چونتیس حدیثیں ہیں ۔