کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية ابن القاسم › ابواب
› باب: اونٹ میں دس اور گائے کی قربانی میں سات افراد کی شرکت
حدیث نمبر: 347
106- وبه: عن جابر بن عبد الله أنه قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة والبقرة عن سبعة.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی (سند) کے ساتھ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ”ہم نے حدیبیہ والے سال ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات آدمیوں کے طرف سے اونٹ اور سات آدمیوں کی طرف سے گائے (بطور قربانی) ذبح کی ۔ “