504- وبه: عن محمد بن يحيى بن حبان عن ابن أبى عمرة الأنصاري أن زيد ابن خالد الجهني قال: توفي رجل يوم خيبر، وإنهم ذكروه لرسول الله صلى الله عليه وسلم، فزعم أنه قال لهم: ”صلوا على صاحبكم“ فتغيرت وجوه الناس لذلك، فزعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن ”صاحبكم قد غل فى سبيل الله“ قال: ففتحنا متاعه، فوجدنا فيه خرزات من خرز يهود ما يساوين درهمين.سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر والے دن ایک آدمی فوت ہو گیا اور انہوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا ۔ پھر زید نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا : ”اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھو“ ، یہ سن کر لوگوں کے چہرے متغیر ہو گئے ۔ پھر (زید نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تمہارے ساتھی نے مال غنیمت میں سے خیانت کی ہے ۔“ (زید نے) کہا کہ ہم نے اس کا سامان کھولا تو اس میں یہودیوں کے منکوں میں سے چند منکے تھے جو دو درہموں کے بھی برابر نہیں تھے ۔