حدیث نمبر: 596
518- مالك عن يزيد بن خصيفة أن السائب بن يزيد أخبره أنه سمع سفيان بن أبى زهير، وهو رجل من أزد شنوءة من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم، يحدث ناسا معه عند باب المسجد فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ”من اقتنى كلبا لا يغني عنه زرعا ولا ضرعا نقص من عمله كل يوم قيراط“ قال: أنت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: أى ورب هذا المسجد.
حافظ زبیر علی زئی

ازدشنوءہ (قبیلے) کے ایک صحابی سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے کے پاس لوگوں سے حدیثیں بیان کر رہے تھے ۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ”جو شخص کھیت اور مویشیوں کے بغیر کتا پالے تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی ہے۔ “ (سیدنا السائب بن یذید رضی اللہ عنہ نے) کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے (سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا : جی ہاں ! اس مسجد کے رب کی قسم ! (میں نے سنا ہے) ۔

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 596
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «518- متفق عليه ، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 969/2 ح 1873 ، ك 54 ب 5 ح 12) التمهيد 27/23 ، الاستذكار : 1809 ، و أخرجه البخاري (2323) و مسلم (1572) من حديث مالك به.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ زبیر علی زئی
´بے مقصد کتے رکھنا جائز نہیں ہے`
«. . . 518- مالك عن يزيد بن خصيفة أن السائب بن يزيد أخبره أنه سمع سفيان بن أبى زهير، وهو رجل من أزد شنوءة من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم، يحدث ناسا معه عند باب المسجد فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من اقتنى كلبا لا يغني عنه زرعا ولا ضرعا نقص من عمله كل يوم قيراط" قال: أنت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: أى ورب هذا المسجد. . . .»
". . . ازدشنوءہ (قبیلے) کے ایک صحابی سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے کے پاس لوگوں سے حدیثیں بیان کر رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "جو شخص کھیت اور مویشیوں کے بغیر کتا پالے تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی ہے۔ " (سیدنا السائب بن یذید رضی اللہ عنہ نے) کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے (سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: جی ہاں! اس مسجد کے رب کی قسم! (میں نے سنا ہے)۔ . . ." [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 596]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2323، ومسلم 1576، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ کھیت، مویشیوں اور شکاری کتے کے علاوہ کوئی کتا پالنا جائز نہیں ہے۔
➋ ضرورت کے وقت سچی قسم کھانا جائز ہے۔
➌ جس طرح اعمالِ صالحہ سے نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اسی طرح گناہوں اور شریعت کی مخالفت سے نیکیاں ضائع بھی ہو جاتی ہیں۔
➍ نیز دیکھئے [الموطأ 256، البخاري 5482، ومسلم 1574/50]
درج بالا اقتباس موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 518 سے ماخوذ ہے۔