موطا امام مالك رواية ابن القاسم
— قرآن و تفسیر کا بیان
باب: جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرمائے
حدیث نمبر: 568
521- مالك عن يزيد بن زياد عن محمد بن كعب القرظي أنه قال: قال معاوية بن أبى سفيان وهو على المنبر: أيها الناس، إنه لا مانع لما أعطى الله، ولا معطي لما منع الله، ولا ينفع ذا الجد منه الجد، من يرد الله به خيرا يفقهه فى الدين. ثم قال: سمعت هؤلاء الكلمات من رسول الله صلى الله عليه وسلم على هذه الأعواد.حافظ زبیر علی زئی
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے (مدینہ میں) منبر پر فرمایا : اے لوگو ! جسے اللہ دے اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جس سے اللہ روک لے ، اسے دینے والا کوئی نہیں اور کسی بزرگی والے کی بزرگی اسے نفع نہیں دیتی ۔ جس کے ساتھ اللہ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ (سوجھ بوجھ) عطا فرماتا ہے ۔ پھر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس منبر پر یہ کلمات سنے ہیں ۔