حدیث نمبر: 500
239- وبه: أنه قال: كنا فى زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم نبتاع الطعام فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذى ابتعناه فيه إلى مكان سواه قبل أن نبيعه.حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کھانا (غلہ ، اناج) خریدتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آدمی بھیج کر حکم دیتے کہ ہم نے جہاں سے یہ خریدا ہے دوبارہ بیچنے سے پہلے وہاں سے دوسرے مقام پر اسے منتقل کر دیں ۔