حدیث نمبر: 427
520- وعن يزيد بن خصيفة عن عروة بن الزبير أنه قال: سمعت عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم تقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ”لا يصيب المؤمن من مصيبة حتى الشوكة إلا قص بها أو كفر بها من خطاياه“ لا يدري يزيد أيتهما قال عروة.
حافظ زبیر علی زئی

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے چاہے ایک کانٹا ہی ہو وہ تو اس کی خطاؤں کا قصاص یا کفارہ بن جاتی ہے ۔“ یزید (بن خصیفہ) نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عروہ (بن الزبیر) نے کیا الفاظ کہے تھے : قصاص یا کفارہ؟

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 427
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «520- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 941/2 ح 1815 ، ك 50 ب 3 ح 6) التمهيد 25/23 ، الاستذكار : 175 ، و أخرجه مسلم (2572/50) من حديث مالك به.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ زبیر علی زئی
´مومن کی بیماری اس کی خطاؤں کا کفارہ ہے`
«. . . 520- وعن يزيد بن خصيفة عن عروة بن الزبير أنه قال: سمعت عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم تقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يصيب المؤمن من مصيبة حتى الشوكة إلا قص بها أو كفر بها من خطاياه لا يدري يزيد أيتهما قال عروة. . . .»
. . . نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے چاہے ایک کانٹا ہی ہو وہ تو اس کی خطاؤں کا قصاص یا کفارہ بن جاتی ہے۔ یزید (بن خصیفہ) نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عروہ (بن الزبیر) نے کیا الفاظ کہے تھے: قصاص یا کفارہ؟ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 427]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه المسلم 2572/50، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ مصیبتوں اور بیماریوں پر صبر کرنے سے گناہوں کا کفارہ ہوجاتا ہے یعنی گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ ➋ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیماری کے ساتھ اجر نہیں لکھا جاتا۔۔۔۔ لیکن وہ گناہ کا کفارہ بن جاتی ہے۔ [التمهيد 26/23 وسنده صحيح]
درج بالا اقتباس موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 520 سے ماخوذ ہے۔