موطا امام مالك رواية ابن القاسم
— کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل
باب: کدو اور مرتبان میں نبیذ بنانے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: 396
136- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن ينبذ فى الدباء والمزفت.حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء (کدو کے برتن) اور مزفت (روغنی مرتبان) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ۔