حدیث نمبر: 382
263- مالك حدثني نافع عن صفية بنت أبى عبيد عن عائشة وعن حفصة أم المؤمنين أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يحل لامرأة أن تؤمن بالله واليوم الآخر تحد على ميت فوق ثلاث ليال إلا على زوج.“حافظ زبیر علی زئی
ام المؤمنین سیدہ حفضہ رضی اللہ عنہا اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسی عورت کے لئے جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہے ، حلال نہیں کہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی موت پر تین راتوں سے زیادہ سوگ کرے ۔ “