حدیث نمبر: 38
95- مالك عن محمد بن عمارة عن محمد بن إبراهيم عن أم ولد لإبراهيم ابن عبد الرحمن بن عوف أنها سألت أم سلمة أم المؤمنين فقالت: إني امرأة أطيل ذيلي وأمشي فى المكان القذر. فقالت أم سلمة: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”يطهره ما بعده“ .حافظ زبیر علی زئی
ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی اولاد کی ماں یعنی ان کو لونڈی سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : میں ایسی عورت ہوں کہ اپنی چولی لمبی رکھتی ہوں اور میں (بعض اوقات) کسی ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں ؟ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے (زمین کا وہ حصہ) پاک کر دیتا ہے جو بعد میں (آتا) ہے ۔“