حدیث نمبر: 338
130- وبه: عن محمد بن سيرين أن رجلا أخبره عن عبد الله بن عباس أن رجلا جاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، إن أمي عجوز كبيرة لا تستطيع أن نركبها على البعير ولا تستمسك، وإن ربطتها خفت أن تموت، أفأحج عنها؟ قال: ”نعم.“حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: یا رسول اللہ ! میری ماں بہت زیادہ بوڑھی ہیں ، ہم انہیں اونٹ پر سوار نہیں کر سکتے اور نہ وہ ٹکتی ہیں ، اگر میں انہیں ، سواری پر باندھ لوں تو مجھے ڈر ہے کہ وہ مر جائیں گی ، کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جی ہاں ! “۔