حدیث نمبر: 247
342- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الصيام جنة، فإذا كان أحدكم صائما فلا يرفث ولا يجهل، فإن امرؤ قاتله أو شاتمه فليقل: إني صائم، إني صائم.“
حافظ زبیر علی زئی

اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”روزہ ڈھال ہے ، پس اگر تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو فحش بات نہ کہے اور نہ جہالت کی بات کہے ، اگر کوئی آدمی اس سے لڑے یا گالیاں دے تو یہ کہہ دے میں روزے سے ہوں ، میں روزے سے ہوں ۔“

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 247
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «342- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 310/1 ح 696 ، ك 18 ب 22 ح 57) التمهيد 53/19 ، الاستذكار : 645 ، وأخرجه البخاري (1894) من حديث مالك به.»