المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
خُطْبَةُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي الْفِتْنَةِ باب: فتنوں کے متعلق سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خطبہ
حدیث نمبر: 8561
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبيُّ بمَرُو، حدثنا الفَضْل بن عبد الجبار، حدثنا النَّضر بن شُميل، أخبرنا محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "ويلٌ للعرب من شرٍّ قد اقترب، موتوا إن استطعتُم" (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8357 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عربوں کے لیے اس شر کی وجہ سے ہلاکت ہے جو قریب آ چکا ہے، اگر تم سے ہو سکے تو (فتنوں سے بچنے کے لیے) موت کو گلے لگا لو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة. أبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن بن عوف. وأخرجه أبو عمرو الداني في "السنن الواردة في الفتن" (53) من طريق محمد بن عبد العزيز بن أبي رزمة، عن النضر بن شميل بهذا الإسناد.
درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن عمرو (جو ابن علقمہ ہیں) کی وجہ سے حسن ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ابو سلمہ سے مراد "ابن عبد الرحمن بن عوف" ہیں۔
حوالہ / مصدر: اسے ابو عمرو الدانی نے "السنن الواردۃ فی الفتن" (53) میں محمد بن عبد العزیز بن ابی رزمہ کے طریق سے، انہوں نے نضر بن شمیل سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر ما سلف برقم (382).
نوٹ / توضیح: اور جو پیچھے نمبر (382) پر گزر چکا ہے اسے ملاحظہ کریں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8561 سے ماخوذ ہے۔