المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا مالک بن حویرث لیثی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6779
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خليفة ابن خيَّاط قال: مالكُ بن الحُويرث بن حَشِيش (1) بن عوف بن جُنْدَع، يُكنى أبا سليمان، وأخبرني بعضُ بني ليث: أنه مالك بن الحويرث بن أشيم بن زُبالة بن حَشيش ابن عبد يالِيلَ بن ناشِب بن غِيَرَة بن سعد بن ليث بن بكر.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث بن حشیش بن عوف بن جندع کی کنیت ابو سلیمان ہے، جبکہ بنو لیث کے بعض افراد نے مجھے بتایا کہ وہ مالک بن حویرث بن اشیم بن زبالہ بن حشیش بن عبد یالیل بن ناشب بن غیرہ بن سعد بن لیث بن بکر ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) هكذا ذكره خليفة في "طبقاته" ص 30: حَشيش، بحاء مهملة مفتوحة، وجعله ابن البرقي: خشيش، بالخاء المعجمة، قاله ابن ماكولا 3/ 154 و 4/ 173.
فنی نکتہ / علّت: خلیفہ بن خیاط نے اپنی "طبقات" ص 30 میں اسے "حشیش" (ح کے ساتھ) لکھا ہے، جبکہ ابن البرقی نے اسے "خشیش" (خ کے ساتھ) قرار دیا ہے، جیسا کہ ابن ماکولا 3/ 154 اور 4/ 173 میں مذکور ہے۔
فنی نکتہ / علّت: خلیفہ بن خیاط نے اپنی "طبقات" ص 30 میں اسے "حشیش" (ح کے ساتھ) لکھا ہے، جبکہ ابن البرقی نے اسے "خشیش" (خ کے ساتھ) قرار دیا ہے، جیسا کہ ابن ماکولا 3/ 154 اور 4/ 173 میں مذکور ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6779 سے ماخوذ ہے۔