حدیث نمبر: 6628
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة ابن خيَّاط قال: عائدُ بن عَمرو بن هلال بن عُبيد بن رَوَاحة بن زَبِينةَ (1) بن عَدِيّ بن عامر بن عبد الله بن ثَعلَبة بن هُذْمة بن لاطِم بن عثمان بن عَمْرو، يُكنَى أبا هُبَيرة، مات في إمْرة ابن زياد، وله بالبَصْرة دارٌ مشهورة.
حافظ طلحہ بابر

احمد بن یعقوب ثقفی نے ہمیں خبر دی، وہ موسیٰ بن زکریا سے، وہ خلیفہ بن خیاط سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: عائذ بن عمرو بن ہلال بن عبید بن رواحہ بن زبینہ بن عدی بن عامر بن عبداللہ بن ثعلبہ بن ہذمہ بن لاطم بن عثمان بن عمرو، جن کی کنیت ابو ہبیرہ تھی، ان کی وفات ابن زیاد کے دورِ امارت میں ہوئی اور بصرہ میں ان کا ایک مشہور گھر ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6628
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6628] [ترقيم الشركة 6549]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: لبيبة، والتصويب من "معرفة الصحابة" لأبي نعيم و "أسد الغابة" لابن الأثير، و "جمهرة أنساب العرب" لابن حزم ص 202، وزَبينة على وزن فَعيلة كما في "الاشتقاق" لابن دريد ص 204. وتصحف في "طبقات خليفة" ص 37 و 176 إلى: زينبة.
فنی نکتہ / علّت: خطی نسخوں میں یہاں "لبیبہ" میں تحریف ہوئی ہے، جبکہ درست نام "زبينة" ہے جیسا کہ ابونعیم کی "معرفۃ الصحابہ"، ابن اثیر کی "اسد الغابہ" اور ابن حزم کی "جمہرۃ انساب العرب" ص 202 میں ہے۔
نوٹ / توضیح: ابن درید کے مطابق یہ فعیلہ کے وزن پر ہے۔ "طبقات خلیفہ" ص 37 اور 176 میں یہ غلطی سے "زینبہ" لکھا گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6628 سے ماخوذ ہے۔