المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر اور یہ کہ شرف و نسب کے اعتبار سے ان کا ذکر ان کے بھائیوں کے قریب ہونا چاہیے تھا مگر روایت کی کمی کی وجہ سے مؤخر ہوا
حدیث نمبر: 6604
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا الحسن بن علي بن نصر، حدثنا الزُّبير بن بكَّار قال: وَلَدَ أبو طالب عَقيلًا وجعفرًا وعليًا، كل واحد منهم أسَنُّ من صاحبه بعَشْر سنين على الوِلَاءِ.
حافظ طلحہ بابر
زبیر بن بکار سے روایت ہے کہ ابوطالب کے ہاں عقیل، جعفر اور علی پیدا ہوئے، ان میں سے ہر ایک اپنے سے چھوٹے بھائی سے عمر میں مسلسل دس دس سال بڑا تھا۔