حدیث نمبر: 6497
أخبرني محمد بن علي بن عبد الحميد الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق ابن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر عن الزُّهْري، عن سالم قال: أَوْصاني أبي أن أدفِنَه خارجًا من الحَرَم، فلم نَقدِرُ، فدفنَّاه بالحَرَم بفخٍّ في مقبرة المهاجرين (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6359 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سالم اپنے والد (سیدنا ابن عمر) سے روایت کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے وصیت کی تھی کہ میں انہیں حدودِ حرم سے باہر دفن کروں، لیکن ہم ایسا نہ کر سکے، چنانچہ ہم نے انہیں حرم کے اندر مقامِ فخ میں مہاجرین کے قبرستان میں دفن کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6497
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 6497] [ترقيم الشركة 6420] [ترقيم العلميه 6359]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس روایت کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه ابن سعد في "الطبقات" 4/ 175 عن محمد بن عمر الواقدي، عن معمر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے "الطبقات الكبرى" (4/ 175) میں محمد بن عمر الواقدی کے طریق سے، انہوں نے معمر بن راشد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6497 سے ماخوذ ہے۔