المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ هِشَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ - باب: سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6168
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مُصعَب بن عبد الله الزُّبيري قال: عاش حسّان بن ثابت في الجاهلية ستين سنةً، وكُنْيته أبو الوليد، وفي الإسلام ستين سنةً، وهو حسَّانُ بن ثابت بن المنذِر بن حَرَام بن عمرو بن زيدِ مَنَاةَ بن عَدِيٍّ بن عمرو بن مالك بن النَّجّار، شاعرُ رسول الله ﷺ، وأمُّ حسانَ الفُرَيعةُ بنت خالد بن خُنَيس بن لَوْذان (2) بن عبد وَدٍّ. قيل: إنه تُوفِّي قبل الأربعين، وقيل: توفي سنة خمس وخمسين.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبد اللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ساٹھ سال دورِ جاہلیت میں اور ساٹھ سال دورِ اسلام میں زندہ رہے، ان کی کنیت ابو الولید تھی، ان کا مکمل نسب حسان بن ثابت بن منذر بن حرام بن عمرو بن زید مناة بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجار ہے، وہ رسول اللہ ﷺ کے خاص شاعر تھے، ان کی والدہ کا نام فریعہ بنت خالد بن خنیس بن لوذان بن عبدود تھا، ایک قول کے مطابق ان کی وفات چالیس ہجری سے قبل ہوئی جبکہ دوسرے قول کے مطابق پچپن ہجری میں ہوئی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرَّف في (ز) و (ب) إلى: أود، وفي (ص) و (م) إلى: أد. والتصويب من كتب التراجم ككتاب "الطبقات" لابن سعد 10/ 348 وغيره.
اہم نکتہ: نسخوں میں "أود" یا "أد" تحریف ہے، درست لفظ تراجم کی کتب کے مطابق تصحیح شدہ متن میں درج ہے۔
اہم نکتہ: نسخوں میں "أود" یا "أد" تحریف ہے، درست لفظ تراجم کی کتب کے مطابق تصحیح شدہ متن میں درج ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6168 سے ماخوذ ہے۔