حدیث نمبر: 6137
حَدَّثَنَا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا محمد بن سليمان بن فارس، حَدَّثَنَا محمد بن إسماعيل البُخاري، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن شَيْبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد بن أبي بكر، عن موسى بن عُقْبة قال: ما نَعلمُ في الإسلام أربعًة أدركوا النَّبِيَّ ﷺ الآباءَ مع الأبناءِ إلَّا أبو قُحافةَ وأبو بكرٍ وعبدُ الرحمن بن أبي بكر وأبو عَتِيق محمدُ بن عبد الرحمن بن أبي بكر (2). ذكرُ مناقب المُهاجِر بن قُنفُذ ﵁ -
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوعتیق محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہم کے مناقب کا ذکر۔ موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم اسلام میں ایسی چار نسلوں کو نہیں جانتے جنہوں نے (بطورِ صحابی) نبی کریم ﷺ کا ادراک کیا ہو یعنی باپ کے ساتھ بیٹے (اور آگے ان کی اولاد) سوائے ابوقحافہ، ابوبکر، عبدالرحمن بن ابی بکر اور ابوعتیق محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہم کے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6137
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6137] [ترقيم الشركة 6079]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) سلف مكررًا برقم (6121).
نوٹ / توضیح: یہ پہلے نمبر (6121) پر مکرر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6137 سے ماخوذ ہے۔