المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - باب: سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5946
أخبرني الحسين بن علي، حدثنا أحمد بن محمد بن الحُسين، حدثنا عَمرو بن زُرَارة، حدثنا زياد بن عبد الله البَكّائي، عن محمد بن إسحاق، في ذكر من شهد بدرًا، قال: ومن الأَوسِ ثم من حُلَفائهم من بني عبد الأشْهَل: محمدُ بن مَسْلَمة بن خالد بن عَدِيّ بن مَجْدَعةَ بن حارثة بن الحارث بن عمرو بن مالك بن الأوس، كان حليفًا لبني عبد الأشْهَل توفي سنة ثلاث -وقيل: سنة ست- وأربعين، وهو يومئذٍ ابن سبعٍ وسبعين سنةً، وكان يُكنى أبا عبد الرحمن، وصلَّى عليه مروانُ بن الحَكَم (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5834 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے غزوۂ بدر میں شریک ہونے والوں کے تذکرے میں مروی ہے کہ انصار کے قبیلہ اوس اور پھر ان کے حلیفوں بنو عبد الاشہل میں سیدنا محمد بن مسلمہ بن خالد رضی اللہ عنہ شامل تھے، ان کا انتقال سن 43 یا سن 46 ہجری میں ہوا، اس وقت ان کی عمر ستتر سال تھی، ان کی کنیت ”ابو عبد الرحمن“ تھی اور مروان بن حکم نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) انظر "السيرة النبوية" لابن هشام 1/ 686.
حوالہ / مصدر: دیکھیں: "سیرت ابن ہشام" (1/ 686)۔
حوالہ / مصدر: دیکھیں: "سیرت ابن ہشام" (1/ 686)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5946 سے ماخوذ ہے۔