حدیث نمبر: 5915
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوْرِيّ، حدثنا أبو النَّضْر، حدثنا سليمان بن المُغيرة، عن ثابت، عن أنس، قال: قال رسول الله ﷺ يومَ بدر: "قوموا إلى جَنَّةٍ عَرضُها السماواتُ والأرضُ" قال: يقول عُمير بن الحُمَام الأنصاري: يا رسول الله، عرضُها السماواتُ والأرضُ، بَخٍ بَخٍ، لا واللهِ يا رسولَ الله، لا بُدّ أن أكُونَ من أهلِها؟ قال: "فإنك من أهلها"، فأخرجَ تُميراتٍ فجعل يأكُل، ثم قال: لَئِن حَيِيتُ حتى أكُلَ تَمَراتي إنها لحياةٌ طويلةٌ، قال: فرَمَى بما كان معه من التمر، ثم قاتَلَهم حتى قُتِل (1). صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه! ذكرُ مناقب خِرَاش بن الصِّمَّة بن عَمرو بن الجَمُوح ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5798 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ بدر کے دن فرمایا: ”اس جنت کی طرف اٹھو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔“ اس پر سیدنا عمیر بن الحمام انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے؟ واہ واہ! (بخ بخ)، اللہ کی قسم یا رسول اللہ! کیا میں اس کے رہنے والوں میں سے ہوں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تم اس کے رہنے والوں میں سے ہو۔“ پھر انہوں نے کچھ کھجوریں نکالیں اور انہیں کھانے لگے، پھر کہنے لگے: اگر میں اپنی ان کھجوروں کے کھانے تک زندہ رہا تو یہ تو بہت طویل زندگی ہو جائے گی، راوی کہتے ہیں کہ چنانچہ انہوں نے اپنے پاس موجود کھجوریں پھینک دیں اور دشمن سے لڑنے لگے یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5915
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو النَّضْر: هو هاشم بن القاسم البغدادي، وثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 5915] [ترقيم الشركة 5851] [ترقيم العلميه 5798]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو النَّضْر: هو هاشم بن القاسم البغدادي، وثابت: هو ابن أسلم البُناني.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو النضر سے مراد ہاشم بن القاسم البغدادی اور ثابت سے مراد ابن اسلم البنانی ہیں۔
وأخرجه أحمد 19/ (12398)، ومسلم (1901) من طريق أبي النضر هاشم بن القاسم، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (19/ 12398) اور مسلم (1901) نے ابو النضر ہاشم بن القاسم کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ لہٰذا حاکم کا اس کا استدراک کرنا ان کی بھول ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5915 سے ماخوذ ہے۔