المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ الْجُمَحِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا قدامہ بن مظعون بن حبیب بن وہب جمحی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5720
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُستَهْ، حدثنا سليمان أبو أيوب، حدثنا محمد بن عُمر، حدثني قُدامة بن موسى، عن عائشة بنت قُدامة، قالت: توفي قُدامة بن مَظعُون سنةَ ستٍّ وثلاثين، وهو ابن ثَمانٍ وسِتّين سنةً، وكان لا يُغيِّر شَيْبَه (2).
حافظ طلحہ بابر
عائشہ بنت قدامہ سے روایت ہے کہ سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات سن 36 ہجری میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر اڑسٹھ برس تھی اور وہ اپنے سفید بالوں کا خضاب سے رنگ تبدیل نہیں کرتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) وهو عند ابن سعد في "طبقاته" 3/ 372 عن محمد بن عمر - وهو الواقدي - لكنه قال: عن قدامة بن موسى، عن أبيه، عن عائشة بنت قدامة. فزاد فيه ذكر موسى والد قدامة، ولا شكَّ أنَّ ابن سعد أوثق في الواقديِّ من سليمان أبي أيوب - وهو ابن داود الشاذكوني -. وموسى هذا: هو ابن عمر بن قدامة بن مظعون.
حوالہ / مصدر: (2) یہ ابن سعد کی "طبقات" 3/ 372 میں محمد بن عمر (واقدی) سے ہے، لیکن انہوں نے کہا: "عن قدامہ بن موسیٰ عن ابیہ عن عائشہ بنت قدامہ"۔
فنی نکتہ / علّت: پس انہوں نے اس میں قدامہ کے والد "موسیٰ" کا اضافہ کیا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ابن سعد، واقدی کے بارے میں سلیمان ابو ایوب (ابن داؤد الشاذکونی) سے زیادہ ثقہ ہیں۔ اور یہ موسیٰ "ابن عمر بن قدامہ بن مظعون" ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5720 سے ماخوذ ہے۔