حدیث نمبر: 5487
قال ابن عُمر: حدثنا خالد بن القاسم البَيَاضي، أخبرني شُعبة مولى ابن عباس، قال: كان العباسُ مُعتدِلَ القَنَاة، وكان يُخبِرُنا عن عبد المُطَّلب أنه مات وهو أعدَلُ قناةً منه، وتوفي العباسُ يوم الجمعة لأربع عشرة خَلَت من رجب سنة اثنين وثلاثين في خلافة عثمان بن عفان، وهو ابن ثَمانٍ وثمانين سنةً، ودفن بالبَقِيع في مقبرة بني هاشم (1).
حافظ طلحہ بابر

شعبہ (مولیٰ ابن عباس) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا قد و قامت نہایت متناسب اور سیدھا تھا، وہ ہمیں بتایا کرتے تھے کہ سیدنا عبد المطلب کا قد ان سے بھی زیادہ سیدھا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی وفات 14 رجب سن 32 ہجری بروز جمعہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر 88 برس تھی اور انہیں جنت البقیع میں بنو ہاشم کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5487
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5487] [ترقيم الشركة 5441/1]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو كذلك في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 4/ 27 لكنه وصله بذكر ابن عباس أنه هو الذي حدَّث شعبة مولاهُ بالخبر.
حوالہ / تحقیق: ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" 4/ 27 میں بھی یہ اسی طرح ہے، لیکن وہاں سند کو "موصول" بیان کیا گیا ہے، یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر ہے کہ انہوں نے ہی اپنے غلام شعبہ کو یہ خبر بیان کی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5487 سے ماخوذ ہے۔