حدیث نمبر: 5292M1
قال ابن عمر: وحدثني الضّحّاك بن عثمان، أخبرني عبد الله بن عُبيد بن عُمير، سمعت عبد الرحمن بن الحارث بن هشام يحدِّث عن أبيه، قال: رأيتُ رسول الله ﷺ في حَجَّته وهو واقفٌ على راحلتِه، وهو يقول: "والله إنك لخَيرُ الأرض، وأحبُّ الأرض إلى الله، ولولا أني أُخرِجتُ منكِ ما خَرَجتُ"، قال: فقلتُ: يَا لَيتَنا لم نَفعَلْ، فارجِع إليها، فإنها مُنْيتُك ومَولدُك، فقال رسول الله ﷺ: "إني سألتُ ربّي ﷿، فقلتُ: اللهمّ إنك أخرجْتَني من أحبِّ أرضِك إليَّ، فأنزِلْني أحبَّ أرضِك إليكَ، فأنزَلَني المدينةَ" (1).
حافظ طلحہ بابر

عبد الرحمن بن حارث بن ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے حج کے موقع پر دیکھا جبکہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور فرما رہے تھے: ”اللہ کی قسم! تو زمین کا بہترین ٹکڑا ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب سرزمین ہے، اگر مجھے تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں کبھی نہ نکلتا“، (حارث کہتے ہیں:) میں نے عرض کیا: کاش! ہم ایسا نہ کرتے، پس آپ واپس (مکہ) تشریف لے آئیں کیونکہ یہ آپ کی جائے پیدائش اور محبوب جگہ ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب عزوجل سے عرض کیا تھا: اے اللہ! تو نے مجھے اپنی اس زمین سے نکالا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے، تو اب مجھے اس زمین پر بسا دے جو تیرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہو، چنانچہ اللہ نے مجھے مدینہ میں بسا دیا“۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5292M1
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5292M1] [ترقيم الشركة 5246]