حدیث نمبر: 4866
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البجلي، حدثنا عفان بن مسلم، حدثنا شعبة، عن عمرو بن مُرّة، سمعت عبد الله بن الحارث يُحدِّث عن زهير بن الأَقْمَر، رجل من بني بكر بن وائل، قال: لما قتل عليٌّ قامَ الحسنُ يَخطب الناسَ، فقام رجلٌ من أَزْدِ شَنُوءةً فقال: أشهَدُ لقد رأيتُ رسول الله ﷺ واضعه في جبوته وهو يقول: "من أحبني فليُحِبَّه"، وليبلِّغ الشاهد الغائب، ولولا كرامة سول الله ﷺ ما حدثت به أبدًا (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4806 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

زہیر بن اقمر سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، تو ازد شنوءہ قبیلے کے ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے انہیں (حسن رضی اللہ عنہ کو) اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”جو مجھ سے محبت کرتا ہے اسے چاہیے کہ اس سے بھی محبت کرے“، اور جو یہاں موجود ہے وہ یہ بات ان تک پہنچا دے جو موجود نہیں، اور اگر رسول اللہ ﷺ کی نسبت اور تکریم کا معاملہ نہ ہوتا تو میں یہ حدیث کبھی بیان نہ کرتا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4866
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 4866] [ترقيم الشركة 4834] [ترقيم العلميه 4806]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ سند: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه أحمد 38/ (23106) عن محمد بن جعفر عن شعبة، بهذا الإسناد.
تخریج / حوالہ: اسے امام احمد (38/ 23106) نے محمد بن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
والحِبْوة، بكسر الحاء المهملة وضمها: اسمٌ من الاحتباء، وهو أن يَضمُّ الإنسان رجليه إلى بطنه بثوب ويجمعهما به مع ظهره، ويشدُّ عليها، وقد يكون باليدين بدل الثوب.
لغوی تشریح: "الحِبْوَة" (حائے مہملہ کے زیر یا پیش کے ساتھ): یہ "احتباء" سے اسم ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنی ٹانگیں پیٹ کے ساتھ ملا کر کپڑے کے ذریعے اپنی پیٹھ کے ساتھ باندھ لے اور کس لے (گوٹھ مار کر بیٹھنا)۔ کبھی یہ کپڑے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے بھی ہوتا ہے۔
وانظر حديث أبي هريرة المتقدم برقم (4847).
حوالہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ملاحظہ کریں جو پیچھے نمبر (4847) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4866 سے ماخوذ ہے۔