حدیث نمبر: 4425
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، قال: فحدثني سعْد بن طارق، عن سلمة بن نُعيم بن مسعود، عن أبيه قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول حين جاءه رسولُ مُسيلِمةَ الكذاب بكتابه، ورسول الله ﷺ يقول لهما: "وأنتما تقولانِ بمِثْل ما يقول؟ قالا:: نعم، فقال رسول الله ﷺ: "والله لولا أنَّ الرُّسُلَ لا تُقتَلُ، لضربتُ أعناقكما" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4377 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا سلمہ بن نعیم بن مسعود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس وقت فرماتے سنا جب مسلیمہ کذاب کا قاصد اس کا خط لے کر حاضر ہوا، رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں قاصدوں سے پوچھا: ”کیا تم دونوں بھی وہی کہتے ہو جو یہ (مسلیمہ) کہتا ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر یہ بات نہ ہوتی کہ قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا تو میں تم دونوں کی گردنیں اڑا دیتا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب المغازي والسرايا / حدیث: 4425
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن، وقد تقدم برقم (2664) من طريق سلمة بن الفضل عن محمد بن إسحاق، ويشهد له حديث ابن مسعود الذي بعده.» [ترقيم الرساله 4425] [ترقيم الشركة 4402] [ترقيم العلميه 4377]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن، وقد تقدم برقم (2664) من طريق سلمة بن الفضل عن محمد بن إسحاق، ويشهد له حديث ابن مسعود الذي بعده.
درجۂ حدیث: صحیح لغیرہ۔
فنی نکتہ / علّت: یہ سند حسن ہے اور یہ روایت سلمہ بن فضل کے طریق سے محمد بن اسحاق سے روایت کرتے ہوئے قبل ازیں (نمبر: 2664) گزر چکی ہے۔
متابعات و شواہد: اس کے لیے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث بطورِ شاہد ہے جو اس کے بعد آ رہی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4425 سے ماخوذ ہے۔