المستدرك على الصحيحين
ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم— سید المرسلین حضرت محمد ﷺ اور آپ کی آل کے حالات و واقعات کا ذکر
إِخْبَارُ الْيَهُودِ بِوِلَادَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ باب: یہودیوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خبر دینا، یہودی کا مہرِ نبوت دیکھ کر بے ہوش ہو جانا
حدیث نمبر: 4223
كما حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا ابن وهب، أخبرني يونس بن يزيد، عن ابن شِهَاب، أخبرني علي بن الحسين، أنَّ عمرو بن عثمان أخبره عن أسامة بن زيد، أنه قال: يا رسول الله، أتنزِلُ في دارِك بمكةَ؟ قال: "وهل تَرَكَ لنا عَقِيلٌ من رِباعٍ أو دُورٍ؟ "، وكان عَقِيلٌ وَرِثَ أبا طالبٍ، ولم يَرثْه عليٌّ ولا جعفرٌ لأنهما كانا مسلمَين (1). قد احتجَّ الشيخان بهذا الحديث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4178 - أخرجاهحافظ طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مکہ میں اپنے گھر میں قیام فرمائیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ رِبَاعٍ أَوْ دُورٍ؟» ”کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی گھر یا مکان چھوڑا ہے؟“ اور عقیل، ابو طالب کے وارث بنے تھے جبکہ علی اور جعفر رضی اللہ عنہما ان کے وارث نہیں بنے تھے کیونکہ وہ دونوں مسلمان ہو چکے تھے۔
شیخین نے اس حدیث سے احتجاج کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. ابن وهب: هو عبد الله.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ (راوی): ابن وہب سے مراد عبد اللہ بن وہب ہیں۔
وأخرجه مسلم (1351)، وابن ماجه (2730) والنسائي (4241)، وابن حبان (5149) من طرق عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے مسلم (1351)، ابن ماجہ (2730)، نسائی (4241) اور ابن حبان (5149) نے عبد اللہ بن وہب کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرج أحمد 36/ (21752) و (21766)، والبخاري (3058) و (4282)، ومسلم (1351)، وأبو داود (2010) و (2910)، وابن ماجه (2942)، والنسائي (4242) من طرق عن ابن شهاب الزُّهْري، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد، بخاری، مسلم اور دیگر نے ابن شہاب زہری کے طریق سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4223 سے ماخوذ ہے۔