حدیث نمبر: 3366
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنَان القزَّاز، حدثنا أبو عامر العَقَدي، حدثنا موسى بن عُليِّ بن رَبَاح، عن أبيه قال: استَأذنَ رجلٌ على عمر فقال: استأذِنوا لابن الأخيار، فقال عمر: ائذَنوا لابن الأخيار، فلما دخل قال له عمر: من أنت؟ قال: أنا فلانُ بنُ فلان بنِ فلان، قال: فجعل يَعُدُّ رجالًا من أشراف الجاهلية، فقال له عمر: أنت يوسفُ بنُ يعقوبَ بن إسحاقَ بنِ إبراهيم؟ قال: لا، قال: ذاك ابنُ الأخيارِ، وأنت ابنُ الأشرار، إنما تعدُّ عليَّ رجالَ أهل النار (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وعُليُّ بن رباح تابعيٌّ كبير.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3326 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

موسی بن علی بن رباح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ایک شخص نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت مانگی اور (دربان سے) کہا: ”بہترین لوگوں کے بیٹے کے لیے اجازت طلب کرو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس بہترین لوگوں کے بیٹے کو اندر آنے کی اجازت دے دو۔“ جب وہ اندر آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”میں فلاں بن فلاں بن فلاں ہوں۔“ وہ دور جاہلیت کے معزز لوگوں میں سے اپنے آباؤ اجداد گننے لگا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہو؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ نے فرمایا: ”وہ (سیدنا یوسف علیہ السلام) ہیں بہترین لوگوں کے بیٹے، جبکہ تم تو بدترین لوگوں کے بیٹے ہو، تم میرے سامنے جہنمیوں کے نام گنوا رہے ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور علی بن رباح کبار تابعین میں سے ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3366
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، محمد بن سنان القزاز مختلف فيه وقد تفرَّد به، وعُلي بن رباح لم يدرك السماع من عمر بن الخطاب وُلد بالمغرب في آخر خلافة عمر أو صدر خلافة عثمان. أبو عامر العقدي: هو عبد الملك بن عمرو.» [ترقيم الرساله 3366] [ترقيم الشركة 3346] [ترقيم العلميه 3326]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده ضعيف، محمد بن سنان القزاز مختلف فيه وقد تفرَّد به، وعُلي بن رباح لم يدرك السماع من عمر بن الخطاب وُلد بالمغرب في آخر خلافة عمر أو صدر خلافة عثمان. أبو عامر العقدي: هو عبد الملك بن عمرو.
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے؛ محمد بن سنان القزاز میں اختلاف ہے اور وہ اس میں منفرد ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اور علی بن رباح نے عمر بن خطاب سے سماع نہیں کیا (نہیں پایا)، کیونکہ وہ مغرب (مراکش وغیرہ) میں حضرت عمر کی خلافت کے آخر یا حضرت عثمان کی خلافت کے شروع میں پیدا ہوئے۔
نوٹ / توضیح: ابوعامر العقدی: یہ عبدالملک بن عمرو ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3366 سے ماخوذ ہے۔