حدیث نمبر: 3334
أخبرني الحسين بن حَلِيم (3) المروزي، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا عبد الله، أخبرنا أبو خَلْدة، عن أبي العاليَةِ، قال: كنت أطوفُ مع ابن عبَّاس بالبيت، فكان يأخذُ بيدي، فيعلِّمُني لَحْنَ الكلام، فقال: يا أبا العاليَة، لا تقل: انصَرَفتُم من الصلاة، ولكن قل: قَضَيتُم الصلاة، فإنَّ الله يقول: ﴿انْصَرَفُوا صَرَفَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ﴾ [التوبة: 127] (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3295 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

ابوالعالیہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے کلام کی باریکیاں سکھانے لگے، انہوں نے فرمایا: اے ابوالعالیہ! یوں نہ کہا کرو کہ ”تم نماز سے پھر گئے («انصَرَفتُم»)“ بلکہ یوں کہا کرو کہ ”تم نے نماز مکمل کر لی («قَضَيتُم»)“ کیونکہ (پھر جانے کے الفاظ اللہ نے منافقین کے لیے استعمال فرمائے ہیں جیسا کہ) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿انْصَرَفُوا صَرَفَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ﴾ [سورة التوبة: 127] ”وہ پھر گئے تو اللہ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3334
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله عثمان المروزي، وعبد الله: هو ابن المبارك، وأبو خلدة: هو خالد بن دينار التميمي، وأبو العالية: هو رفيع بن مِهران.» [ترقيم الرساله 3334] [ترقيم الشركة 3314] [ترقيم العلميه 3295]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) تحرَّف في نسخنا الخطية إلى: حكيم، وقد تكرر في العديد من المواضع في هذا الكتاب على الصواب.
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "حکیم" بن گیا تھا، حالانکہ اس کتاب میں کئی جگہوں پر درست نام بھی مکرر آیا ہے۔
(1) إسناده صحيح. أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله عثمان المروزي، وعبد الله: هو ابن المبارك، وأبو خلدة: هو خالد بن دينار التميمي، وأبو العالية: هو رفيع بن مِهران.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
نوٹ / توضیح: (سند میں موجود) ابو الموَجِّہ: یہ محمد بن عمرو فزاری ہیں، عبدان: یہ عبداللہ بن عثمان مروزی ہیں، عبداللہ: یہ ابن المبارک ہیں، ابو خلدہ: یہ خالد بن دینار تمیمی ہیں، اور ابو العالیہ: یہ رفیع بن مہران ہیں۔
وأخرج نحوه سعيد بن منصور في التفسير من "سننه" (1052)، وابن أبي شيبة في "مصنفه" 2/ 382، والطبري في "تفسيره" 11/ 75، وكذا ابن أبي حاتم 6/ 1917 من طرق عن ابن عبَّاس.
حوالہ / مصدر: اور اسی کی مثل سعید بن منصور نے "سنن" کی تفسیر (1052) میں، ابن ابی شیبہ نے "مصنف" (2/ 382) میں، طبری نے "تفسیر" (11/ 75) میں، اور اسی طرح ابن ابی حاتم (6/ 1917) نے ابن عباس سے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3334 سے ماخوذ ہے۔