المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
أَسْمَاءُ صَنَادِيدِ الْكُفْرِ وَالْأَمْرُ بِقِتَالِهِمْ باب: کفر کے بڑے سرداروں کے نام اور ان سے قتال کا حکم
حدیث نمبر: 3319
حدثنا دَعلَج بن أحمد السِّجْزي، حدثنا أحمد بن بشر بن سعد المَرثَدي، حدثنا خالد بن خِدَاش، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرَّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري قال: قال رسول الله ﷺ: "إذا رأيتم الرجلَ يَلزَمُ المسجدَ، فلا تَحرَّجُوا أن تَشهَدوا أنه مؤمنٌ، فإنَّ الله يقول: ﴿إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ﴾ [التوبة: 18] " (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3280 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد کا پابند ہے، تو بلا جھجھک اس کے مومن ہونے کی گواہی دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ﴾ ”اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ پر ایمان لائے ہوں“ [سورة التوبة: 18]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف، وقد سلف عند المصنف برقم (864).
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے، اور یہ مصنف کے ہاں رقم (864) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے، اور یہ مصنف کے ہاں رقم (864) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3319 سے ماخوذ ہے۔