المستدرك على الصحيحين
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
قِصَّةُ إِسْلَامِ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ وَتَخْيِيرِهِ لِأَرْبَعَةٍ مِنَ النِّسَاءِ باب: غیلان بن سلمہ ثقفی کے اسلام لانے اور چار عورتوں کے انتخاب کا واقعہ
حدیث نمبر: 2819
حدثني أبو العباس أحمد بن سعيد المروَزي ببُخاري، حدثنا عبد الله بن محمود السَّعْدي، حدثنا محمد بن موسى الخلّال، حدثنا الفضل بن موسى، حدثنا معمر، عن الزُّهْري، عن سالم بن عبد الله، عن أبيه: أنَّ غَيلان بن سَلَمة الثَّقَفي أَسلَم وعنده عشرُ نِسوةٍ، فأمره رسولُ الله ﷺ أن يُمسِكَ أربعًا، ويُفارقَ سائرَهنّ (1). والذي يؤدِّي إليه اجتهادي أنَّ معمر بن راشد حدَّث به على الوجهَين، أرسله مرةً ووصلَه مرةً، والدليل عليه أنَّ الذين وصلُوه عنه من أهل البصرة فقد أرسلوه أيضًا، والوصلُ أولَى من الإرسال، فإنَّ الزيادة من الثقة مقبولة، والله أعلم.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے پاس دس بیویاں تھیں، پس رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ چار کو اپنے نکاح میں روک لیں اور باقیوں کو جدا کر دیں۔
میری علمی تحقیق کا نتیجہ یہ ہے کہ معمر بن راشد نے اسے دو طرح سے بیان کیا ہے، کبھی اسے مرسل روایت کیا اور کبھی متصل، اس کی دلیل یہ ہے کہ جن اہل بصرہ نے اسے متصل بیان کیا انہوں نے اسے مرسل بھی روایت کیا ہے، اور وصل (اتصال) ارسال پر مقدم ہے کیونکہ ثقہ راوی کی زیادتی مقبول ہوتی ہے، واللہ اعلم۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات. أبو العباس أحمد بن سعيد: هو ابن معدان صاحب "تاريخ المراوزة"، ومحمد بن موسى الخلال يُعرف بالدولابي.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور اس سند کے رجال "ثقہ" ہیں۔
نوٹ / توضیح: (راوی) ابو العباس احمد بن سعید سے مراد "ابن معدان" صاحبِ "تاریخ المراوزہ" ہیں، اور محمد بن موسیٰ الخلال کو "الدولابی" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (4157) من طريق أبي عمار الحسين بن حريث، عن الفضل بن موسى السِّيناني، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (4157) نے ابو عمار حسین بن حریث کے طریق سے، انہوں نے فضل بن موسیٰ السینانی سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وانظر ما تقدم برقم (2814).
نوٹ / توضیح: اور جو روایت نمبر (2814) پر گزر چکی ہے اسے دیکھیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2819 سے ماخوذ ہے۔