المستدرك على الصحيحين
كتاب قسم الفيء— قرآن پاک سے مالِ غنیمت کی تقسیم کا حکم ثابت ہے
الرُّسُلُ لَا تُقْتَلُ . باب: قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا
حدیث نمبر: 2665
أخبرنا أبو بكر محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا زهير بن معاوية، حدثنا أبو إسحاق، عن حارثةَ بن مُضَرِّب، عن علي، قال: كنا إذا حَمِيَ البأسُ ولقيَ القومُ القومَ، اتَّقينا برسول الله ﷺ، فلا يكون أحدٌ منا أدنَى إلى القومِ منه (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2633 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب لڑائی کی شدت بڑھ جاتی اور دونوں لشکر آمنے سامنے آ جاتے، تو ہم رسول اللہ ﷺ کی اوٹ لے کر (دشمن کے حملوں سے) بچتے تھے، اور ہم میں سے کوئی بھی دشمن کے اتنا قریب نہ ہوتا جتنا رسول اللہ ﷺ (دلیری کی وجہ سے) ہوتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه أحمد (2/ 1347) والنسائي (8585) من طرق عن زهير بن معاوية أبي خيثمة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (2/1347) اور نسائی (8585) نے مختلف طرق سے زہیر بن معاویہ ابونیثمہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (654) و (1042) من طريق إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق السَّبيعي، عن جده، به. وذكر أنَّ ذلك كان يوم بدرٍ.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (654 اور 1042) میں اسرائیل بن یونس کے طریق سے ان کے دادا ابواسحاق سبیعی سے نقل کیا ہے، اور اس میں صراحت ہے کہ یہ واقعہ "بدر کے دن" پیش آیا تھا۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2665 سے ماخوذ ہے۔