حدیث نمبر: 2233
أخبرني أبو النَّضْر محمد بن محمد الفقيه، حدثنا محمد بن غالب بن حَرْب الضبّي وصالح بن محمد بن حبيب الحافظ، قالا: حدثنا سعيد بن سليمان الواسِطي، حدثنا محمد بن عبد الرحمن بن مجبَّر، حدثنا عبد الرحمن بن القاسم، عن أبيه، عن عائشة: أنها كانت تَدّانُ، فقيل لها: ما لَكِ والدَّيْنَ، وليس عندك قضاءٌ؟ فقالت: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "ما مِن عبدٍ كانت له نِيّةٌ في أداء دَيْنه، إلّا كان له مِن الله عَونٌ"، فأنا ألتَمِسُ ذلكَ العَونَ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رُويَ عن محمد بن علي بن الحسين عن عائشة مثلُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2202 - ابن مجبر وهاه أبو زرعة وقال النسائي متروك لكن وثقه أحمد
حافظ طلحہ بابر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں، ان سے کہا گیا کہ آپ قرض کیوں لیتی ہیں جبکہ آپ کے پاس ادائیگی کے ظاہری اسباب نہیں ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کسی بندے کی اپنے قرض کو ادا کرنے کی نیت ہو، تو اللہ کی طرف سے اسے مدد حاصل ہوتی ہے۔“ تو میں اسی غیبی مدد کی تلاش میں رہتی ہوں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین (بخاری و مسلم) نے اسے روایت نہیں کیا، اور محمد بن علی بن حسین کے واسطے سے بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح کی روایت مروی ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : البيوع / حدیث: 2233
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدًّا، محمد بن عبد الرحمن بن مجبَّر متروك الحديث، وسيأتي بعده بإسناد أحسن منه، وله شواهد يصح بها.» [ترقيم الرساله 2233] [ترقيم الشركة 2215] [ترقيم العلميه 2202]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف جدًّا، محمد بن عبد الرحمن بن مجبَّر متروك الحديث، وسيأتي بعده بإسناد أحسن منه، وله شواهد يصح بها.
حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" ہے کیونکہ محمد بن عبدالرحمن متروک الحدیث ہے
متابعات و شواہد: تاہم آگے اس سے بہتر سند اور شواہد آئیں گے جن سے یہ صحیح ہو جائے گی۔
وأخرجه البيهقي 5/ 354 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے (5/ 354) میں حاکم کی اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "الأوسط" (5222) من طريق محمد بن الفضل السقطي، عن سعيد بن سليمان، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے "الاوسط" (5222) میں سعید بن سلیمان کے طریق سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2233 سے ماخوذ ہے۔