المستدرك على الصحيحين
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
سَلَامُ الْخَطِيبِ وَقْتَ قِرَاءَةِ الْخُطْبَةِ باب: خطبہ پڑھتے وقت خطیب کے سلام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1070
حدثنا أبو العباس محمدُ بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا أبو داود ووَهْب بن جَرير، قالا: حدثنا شُعبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعبة، عن سِمَاك بن حرب قال: سمعتُ النُّعمان بن بَشِير يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يَخطُب يقول: "أَنذرتُكم النار، أَنذرتُكم النار"، حتى لو أنَّ رجلًا كان بالسُّوق لسَمِعَه من مَقامي هذا، حتى وَقَعَت خَمِيصةٌ كانت على عاتقِه عند رِجلِه (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1058 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”میں نے تمہیں آگ سے ڈرا دیا ہے، میں نے تمہیں آگ سے ڈرا دیا ہے“، (آپ ﷺ اس قدر بلند آواز سے فرما رہے تھے کہ) اگر کوئی شخص بازار میں ہوتا تو وہ بھی میری اس جگہ سے سن لیتا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کے کندھے پر موجود چادر آپ ﷺ کے قدموں میں گر گئی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل سماك بن حرب. شعبة: هو ابن الحجاج، وأبو داود: هو سليمان بن داود الطيالسي، والحديث في "مسنده" (829)، وعنه أخرجه أحمد في "المسند" 30/ (18360).
درجۂ حدیث: سماک بن حرب کی وجہ سے سند "حسن" ہے۔
فنی نکتہ: شعبہ اور ابوداؤد الطیالسی اس کے راوی ہیں۔ یہ مسند طیالسی (829) میں موجود ہے۔
وأخرجه أحمد (18398) عن محمد بن جعفر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (18398) نے محمد بن جعفر کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (644) و (667) من طريق معاذ بن معاذ العنبري، عن شعبة، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (644، 667) نے معاذ بن معاذ العنبری عن شعبہ کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (18399) من طريق إسرائيل، عن سماك بن حرب، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (18399) نے اسرائیل عن سماک بن حرب کی سند سے روایت کیا ہے۔
وفي باب الأمر باتقاء النار من حديث عدي بن حاتم عند البخاري (1413)، ومسلم (1016).
متابعات و شواہد: جہنم کی آگ سے بچنے کے بارے میں عدی بن حاتم کی روایت بخاری و مسلم میں موجود ہے۔
وفي باب رفع النبي ﷺ صوته بالخطبة من حديث جابر بن عبد الله عند مسلم (867).
متابعات و شواہد: خطبے کے دوران آواز بلند کرنے کے بارے میں جابر بن عبداللہ کی روایت مسلم (867) میں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1070 سے ماخوذ ہے۔