کتب حدیث ›
مسند عمر بن عبد العزيز › ابواب
› باب عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا صناسجی سے مروی حدیث پر عمل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ ، ثنا الْوَلِيدُ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ , عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ صاحب ابن سُلَيْمَانَ ، أَنَّ قَيْسَ بْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّهُ سَمِعَ الصُّنَابِحِيَّ يحدث بِمِثْلِ ذَلِكَ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ : فَأَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ نُسَيٍّ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ لِقَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ : كَيْفَ حَدَّثْتَنِي عَنِ الصُّنَابِحِيِّ ؟ فَحَدَّثَهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَا تَرَكْتُهَا مُنْذُ سَمِعْتُهَا مِنْكَ قَبْلَ ذَلِكَ .
حافظ محمد فہد
ہمیں حدیث بیان کی محمد بن وزیر نے ، انہوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ولید نے ابو عمرو اور مالک بن انس سے ، انہوں نے ابن سلیمان کے ساتھی ابوعبید سے کہ قیس بن حارث نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو بیان کیا اس نے صناسجی سے سنا وہ گزشتہ حدیث کی مانند بیان کرتے ہیں۔ ابو عبید نے کہا مجھے خبر دی عبادہ بن نسی نے ، انہوں نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو قیس بن حارث سے کہتے سنا آپ نے مجھے صنا سجی کے واسطہ سے کیسے حدیث بیان کی تھی؟ انہوں نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو یہ حدیث بیان کی تو عمر رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے جب سے اس حدیث کو اس سے پہلے آپ سے سنا ہے اس پر عمل کرنا نہیں چھوڑا۔