کتب حدیث ›
مسند عمر بن عبد العزيز › ابواب
› باب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز میں قراءت اور رکعتوں میں تلاوت کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 78
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا ابْنُ جَابِرٍ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى الْغَسَّانِيَّ ، حَدَّثَهُ , عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ الأَنْصَارِيِّ حَدَّثَهُ ، عَنِ الصُّنَابِحِيّ ، أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، " فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَةٍ مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ ، يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ ، فَلَمَّا قَامَ فِي الثَّالِثَةِ ابْتَدَأَ الْقِرَاءَةَ ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى كَادَتْ ثِيَابِي تَمَسُّ ثِيَابَهُ ، فَسَمِعْتُهُ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، وَقَرَأَ : رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا سورة آل عمران آية 8 " .
حافظ محمد فہد
ابو عبد الله الصناسجی سے مروی ہے، انہوں نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز (مغرب) ادا کی، تو انہوں نے پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور قصار مفصل سے ایک ایک سورۃ جہری قراءت سے پڑھی ، پھر جب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے اور قراءت شروع کی تو (صناسجی کہتے ہیں ) میں ان کے اتنا قریب ہوا قریب تھا کہ میرے کپڑے ان کے کپڑوں کو لگتے ، میں نے سنا آپ نے ام القرآن پڑھی ، اور یہ آیت: ”اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر۔“ [آل عمران: 8] پڑھی۔